25 فروری 2012 - 20:30

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالي وزيرستان ميں امريکي جاسوس طيارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے.

ابنا: اطلاعات کے مطابق جاسوس طيارہ ميرعلي کے علاقے مچھي خيل ميں آبادي سے دور ويرانے ميں گرکر تباہ ہوا، مقامي لوگوں کے مطابق انہوں نے اچانک زوردار دھماکوں کي آوازيں سنيں اور باہر جاکر ديکھا تو گرنے والے جاسوس طيارے کے ملبے ميں آگ لگي ہوئي تھي، اطلاع ملنے کے بعد سيکيورٹي فورسز نے پورے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے اور کسي کو بھي اس طرف آنے کي اجازت نہيں دي جارہي. ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طيارے کو علاقے ميں موجود شدت پسندوں نے مار گرايا ہے۔
........ 
/169